Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    غریبوں کے بارے سوچ بچار

    منددرجہ بالا بندوبست اس لیے نہیں تھا ک سرے سے کوئی غریب ہی نہ رہے۔ نہ یہ خُدا کا مقصد تھا کہ غریب کا نام و نشان مٹ جائے بلکہ یہ سیرت کی نشونما کا ایک ذریعہ تھا۔ SKC 125.1

    “اور چونکہ ملک میں کنگال سدا پائے جائیں گے اس لیے میں تجھ کو حکم کرتا ہوں کہ تو اپنے ملک میں اپنے بھائی یعنی کنگالوں اور محتاجوں کے لے اپنی مٹھی کھلی رکھنا” استشناہ 11:15۔ SKC 125.2

    “اگر کہیں تیرے پھاٹکوں کے اندر تیرر بھائیوں میں سے کوئی مفلس ہو تو اپنے اس مفلس بھائی کی طرف سے اپنا دل سخت نہ کرنا اور نہ اپنی مٹھی بند کر لینا۔ بلکہ اس کی احتیاج رفع کرنے کو جو چیز اس درکار ہو اس کے لیے تو ضرور فراخ دستی سے اسے قرض دینا” استشناہ 8-7:15۔ “اگر تیرا کوئ بھائی مفلس ہو جائے اور وہ تیرے سامنے تنگ دست ہو تو اسے سنبھالنا۔ وہ پردیسی اور مسافر کی طرح تیرے ساتھ رہے” احبار 35:25۔ “جب تم اپنی زمین کی پیداوار کی فصل کاٹو تو اپنے کھیت کے کونے کونے تک پورا پورا نہ کاٹنا اور نہ کٹائی کی گری پڑی بالوں کو چن لینا۔ ان کو غریبوں اور مسافروں کے لیے چھوڑ دینا” احبار 10-9:19۔ “جب تو اپنے کھیت کی فصل کاٹے اور کوئی پُولا کھیت میں بھول سے رہ جائے تو اس کے لینے کو واپس نہ جانا۔ جب تو اپنے زیتون کے درخت کو جھاڑے تو اس کے بعد اس کی شاخوں کو دوبارہ نہ جھاڑنا۔ جب تو اپنے تاکستان کو انگوروں کو جمع کرے تو اس کے بعد اس کا دانہ نہ توڑ لینا۔ وہ پردیسی یتیم اور بیواہ کے لیے رہے” استشناہ 12-19:24۔ کوئی نہ یہ سوچے کہ ہماری فراخ دلی غربت لے آئے گی۔ خُدا کی شریعت کی بجا آوری بےشک برومندی کا باعث ہوتی ہے۔ “ایسی بات کے سبب سے خُداوند تیرا خُدا تیرے سب کاموں میں اور سب معاملوں میں جن کو تو اپنے ہاتھ میں لے گا تجھ کو برکت بخشے گا۔ اور تو بہت سی قوموں کو قرض دے گا پر تجھ کو ان سے قرض لینا نہ پڑے گا۔ اور تو بہت سی قوموں پر حکمرانی کرے گا پر وہ تجھ پر حکمرانی کرنے نہ پائیں گی” استشناہ 6,10:15۔SKC 125.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents