Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    فیشن سے آزاد

    خواتین فیشن کے مطالبات پورے کرنے کی بجاۓ صحت بخش اور سادہ لباس پہننے کی جرات کریں۔ ہر وقت گھریلو کاموں میں پھنسے رہنے کی بجاۓ ماؤں اور بیویوں کو چاہیے کہ پڑھنے کے لیے وقت نکالیں۔ اچھی واقفیت حاصل کریں۔ اپنے خاوندوں کا ہاتھ بٹائیں اور اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں جب کہ ان کے دماغ نشوونما پا رہے ہیں۔ ابھی ان کے ذہن ناپختہ کار ہیں۔ چاہیے کہ مائیں ان کو آنے والی زندگی کے لیے ابھی سے تیار کریں۔ اپنے نجات دہندہ کو اپنی روزمرہ زندگی میں ساتھی اور دوست بنائیں۔ کلام مقدس کا مطالعہ کریں، باہر بچوں کے ساتھ فطرت کا نظارہ کریں اور اس کی صنعت اور کاریگری کے ذریعے خُدا کے بارے میں سیکھیں۔SKC 204.1

    خوش و خرم رہیں۔ ہر لمحہ سلائی کڑھائی میں گزارنے کی بجاۓ سارے دن کے فرائض انجام دینے کے بعد شام کو گھر کے سب افراد مل بیٹھیں۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ زیادہ تر مرد باہر کسی کلب یا شراب خانے جانے کی بجاۓ گھر میں ہی رہیں گے۔ بچے گلیوں میں آوارہ گردی نہ کریں گے۔ بہت سی لڑکیاں آوارہ سوسائٹی اور گھناؤنی زندگی سے باز رہیں گی۔ والدین اور بچوں کے لیے گھر کا اثر و رسوخ ایسا ہونا چاہیے جیسا خُداوند نے تجویز کیا تھا۔ یعنی برکت کا سبب۔SKC 204.2

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents