Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    خُدا مہیا کرے گا

    بہیتر ے جو اقرار کرتے ہیں کہ وہ مسیح کے پیروکار ہیں اُن کے دل پریشان اور تشویش سے معمور ہیں کیونکہ اُن کا خُدا میں بھروسہ نہیں۔ وہ خود کو خدا کے مکمل طور پر تابع نہیں کرتے کیونکہ وہ ان نتائج سے جی چراتے ہیں جو خدا کی تابعداری میں برآمد ہو سکتے ہیں۔ جب وہ خود کو مکمل طور پر خُدا کے تابع نہیں کر دیتے اُنہیں اطمینان حاصل نہیں ہو سکتا۔SKC 353.5

    ایسے بہت سے ہیں جن کے دل اس دُنیا کے معیار تک پہنچنے کے لئے فکروں تلے دب کر رہ رہے ہیں۔ اُنہوں نے اس دُنیا کی خدمت کو چن لیا ہے۔ اس کی اُلجھنوں کو قبول کیا ہے اور اس دنیا کے رسم ورواج کو اپنا لیا ہے۔ یوں ان کا چال چلن داغ دار ہوگیا ہے اور ان کی زندگی پریشانیوں سے بھرپور ہو گئی ہے۔ ہمارا خداوند چاہتا ہے کہ وہ اس غلامی کے بوجھ کو ایک طرف رکھ کر اس سے آزاد ہو جائیں۔ وہ ان کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس کے جوۓ کو قبول کر لیں۔ وہ کہتا ہے کہ میرا جو اہکا اور ملائم ہے۔ فکرو پریشانی اندھی ہوتی ہے اور متقبل کو پہچان نہیں سکتی مگر مسیح یسوع ابتدا سے انتہا دیکھتا ہے۔ ہر مشکل میں آرام پہنچانے کے لئے اس کا تیار شدہ راستہ موجود ہوتا ہے۔SKC 354.1

    “وہ راست رو سے کوئی نعمت باز نہ رکھے گا” زبور11:84۔SKC 354.2

    ہمارے آسمانی باپ کے پاس مہیا کرنے کے ہزاروں وسائل ہیں جن کے بارے ہم نہیں جانتے۔ وہ جو خداوند تعالےٰ کی خدمت کرنے کے اس عظیم اصلو سے واقف ہیں ان کے دلوں سے پریشانیاں اور الجھنیں جاتی رہتی ہیں اور اُن کے قدموں کے سامنے راستہ ہموار ہوجاتا ہے۔SKC 354.3

    ایمانداری اور وفاداری سے آج کی انجام دی ہوئی خدمات کل آنے والی آزمائشوں کے لئے بہترین تیاری ہے۔ کل آنے والی تمام فکروں اور ذمہ داریوں کا بوچھ آج کی فکروں کے بوجھ میں جمع نہ کر لیں۔SKC 354.4

    “آج کے لئے آج ہی کا دُکھ کافی ہے”متی34:6۔SKC 354.5

    آیئے پُر امید رہیں اور دلیری کریں۔ خُدا وند کی خدمت میں مایوسی غیر مناسب بلکہ گناہ ہے وہ ہماری ہر ضرورت سے واقت ہے۔ ہمارے عہد کو قائم رکھنے والا خُدا وند بادشاہوں کے بادشاہ کے اختیار میں چرواہ ہے کی نگرانی اور شفقت بھی شامل کر دیتاہے۔SKC 354.6

    اُسے کامل اختیار حاصل ہے جو اُس میں بھروسہ رکھتے ہیں ان کے لئے اس کے وعدوں کی تکمیل یقینی ہے۔ ہر مشکل کو رفع کرنے کے لئے اس کے پاس وسائل موجود ہیں ۔ اور جو لوگ اس کی خدمت میں ہیں۔ نیز ان وسائل کی قدر کرتے ہیں جو وہ ان کے لئے استعمال میں لاتا ہے وہ اس بات کی تائید تصدیق کر سکتے ہیں ۔ اس کی محبت دوسری ہر محبت سے اس قدر ارفع و اعلےٰ ہے جس قدر آسمان زمین سے بلند و بالا ہے۔ وہ ابدی اور لا محدعو محبت کے ساتھ اپنے بچوں کی نگرانی کرتا ہے۔SKC 354.7

    تاریک ترین دنوں میں جب ہر چیز بظاہر کریہہ المنظر دکھائی دے، خُدا میں ایمان رکھیں۔ کیونکہ وہ اپنے لوگوں کی خاطر سب کچھ درست کر کے اپنی مرضی بجالا رہاہے۔ وہ اُس کو پیار کرتے اور اُس کی خدمت کرتے ہیں ان کی قوت ہر روز ازسرنو تا زہ ہوگی۔SKC 355.1

    جتنی بھی مدد اس کے خادموں کو درکارہے وہ اُنہیں بہم پہنچانے پر قادر ہیں نہیں بلکہ ا کو مہیا کرنے پر رضا مند بھی ہے۔ وہ اُنہیں حکمت سے مالا مال کریگ جو اُن کی مختلف ضروریات کی مانگ ہے۔پولس رسول نے فرمایا۔۔۔۔۔SKC 355.2

    “مگر اُس نے مجھ سے کہا کہ میرا فضل تیرے لئے کافی ہے کیونکہ میری قدرت کمزوری میں پوری ہوتی ہے۔ پس میں بڑی خوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کروں گا تاکہ مسیح کی قدرت مجھ پر چھائی رہے۔ اس لیے میں مسیح کی خاطر کمزوری میں، بے عزتی احتیاج میں، ستائے جانے میں، تنگی میں خوش ہوں کیونکہ جب میں کمزور ہوتا ہوں اُسی وقت زور آور ہوتا ہوں”کرنتھیوں10-9:12۔SKC 355.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents