Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    ہسپتال یا کسی ادارے میں نرسنگ کی خدمت

    حفظانِ صحت کے کسی ادارے یا ہسپتال میں خدمت کرنے والی نرسز جن کا میل جول مسلسل بیمار لوگوں کے ساتھ رہتا ہے ان کے لیے لازم ہے کہ وہ خوش خلق اور ہنس مکھ ہوں اور جو کچھ وہ کرتی ہیں اور جو کچھ کہتی ہیں اس سے ظاہر ہو کہ وہ سب کچھ سمجھداری اور سلیقہ مندی سے کر رہی ہیں۔ لازم ہے کہ ان اداروں میں کام کرنے والی نرسز اپنے کام کو عقلمندی، ہوشیاری اور بہتر انجام دیں۔ اور ہر وقت یہ یاد رکھیں کہ روزمرہ کے فرائض انجام دینے میں وہ اپنے یسوع مسیح کی خدمت کر رہی ہیں۔ SKC 151.2

    “تو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراساں نہ ہو کیونکہ میں تیرا خُداوند ہوں۔ میں تجھے زور بخشوں گا۔ میں یقیناً تمہاری مدد کروں گا اور میں صداقت کے داہنے ہاتھ سے تجھے سنبھالوں گا” یسعیاہ 10:41۔ SKC 151.3

    چاہیے کہ مریضوں سے ایسا کلام کیا جائے جو حکمت سے معمور ہو۔ نرسز کو چاہیے کہ وہ کلام مقدس کا بلاناغہ مطالعہ کریں تاکہ وہ مریضوں سے حوصلہ افزا کلام کرسکیں۔ خُداوند کے فرشتے ان کمروں میں موجود ہیں جہاں مریضوں کی خدمت کی جا رہی ہے۔ پس جو خدمت کر رہا ہے اس کی روح پاکیزگی سے معمور ہو۔ طبیب اور نرسز دونوں کو چاہیے کہ یسوع مسیح کے اصولوں کو فضیلت بخشیں۔ ان کی زندگی میں یسوع مسیح کی بھلائی دیکھی جا سکے۔ پھروہ جو کچھ کہیں یا کریں اس کے ذریعے مریضوں کو یسوع مسیح کے قدموں میں کھینچ لائیں گے۔ SKC 151.4

    یاد رکھیں کہ ایک مسیحی نرس، صحت کی بحالی کے لیے علاج دیتی ہے۔ بڑی خوش اسلوبی اور کامیابی سے مریضوں کے ذہن و دماغ مسیح کی طرف مبذول کرتی ہے جو روح اور بدن دونوں کو شفا بخشنے پر قادر ہے۔ بڑی عمر کی تجربہ کار نرسز کو چاہیے کہ وہ مریضوں کو مسیح کے پاس لانے کے کسی موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ انہیں چاہیے کہ روحانی شفا کے ساتھ جسمانی شفا کو ملانے کے لیے ہمیشہ مستعد رہیں۔SKC 152.1

    خوش خلقی اور محبت کی رو سے نرسوں کو چاہیے کہ مریضوں سے استدعا کریں کہ اگر آپ شفا چاہتے ہیں تو خُدا کی شریعت کی مخالفت کرنا چھوڑ دیں۔ گناہ کی زندگی کو ترک کر دیں۔ کیونکہ خُداوند اس کو کبھی بھی برکت نہیں دیتا جو جان بوجھ کر خُدا کے احکام کو توڑکر اپنے اوپر بیماریوں کو دعوت دیتا ہے۔ مگر یسوع مسیح روح القدس کے ذریعے ان سب کو شفا دینے آتا ہے جو بدی سے منہ موڑ کر بھلائی کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ SKC 152.2

    وہ جن کے دلوں میں خُدا کے لیے کوئی محبت نہیں ہے وہ بدستور اپنے بدن اور روح کے خلاف عمل پیرا ہیں۔ مگر وہ سب جو اس بدکار دُنیا میں خُداوند کی تابعداری میں رہنے کا مصمم تہیہ کرتے ہیں وہ ہر ایک بُری عادت سے کنارہ کشی کرتے ہیں۔ ایسوں کے دل خُدا کی محبت اور شکر گزاری سے معمور ہو جائیں گے۔ وہ جانیں گے کہ یسوع مسیح ان کا دوست ہے جو بہترین علاج معالجہ اور بحالی صحت سے کہیں بڑھ چڑھ کر ہے۔ تاہم دونوں طرح کی خدمات ضروری ہیں۔ یعنی روحانی اور جسمانی ان دونوں کو پہلو بہ پہلو چلنا لازم ہے۔ SKC 152.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents