Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    اُجرت

    خداوند یسوع مسیح نے جب اپنے شاگردوں کو بلایا کہ اُس کی پیروی کریں تو اُس نے اُنہیں کوئی بڑی بڑی اُمیدیں نہ دلائیں۔ نہ اُس نے اُنہیں دُنیاوی جاہ وحشمت کا وعدہ کیا اور نہ ہی اُنہوں نے خُدا وند یسوع مسیح سے کوئی قول و اقرار لیا کہ تو ہمیں کیا دے گا؟ متی کو جو محصول کی چوکی پر بیٹھا تھا مسیح خداوند نے فرمایا مری پیروی کر اور وہ اُٹھ کر اُس کے پیچھے ہو لیا”لوقا۔28,27:5 SKC 352.6

    متی نے خدمت شروع کرنے سے پہلے ے مطالبہ نہ کیا کہ مجھے اُسی قدر اُجرت دی جائے جو میں حاصل کر رہا تھا۔ بلکہ وہ بغیر حیل و حجت مسیح کے پیچھے ہو لیا۔ مسیح کے ساتھ ہونا ہی اُس کے لئے کافی تھا۔ اُس کے لئے یہی کافی تھا کہ وہ مسیح کا کلام سن سکتا اور اُس کے ساتھ شریک ہو کر خُدا کی خدمت کر سکتا ہے۔SKC 353.1

    جو پہلے شاگرد بلائے گے اُن کے لئے بھی ایسا ہی تھا۔ جب خُدا وند یسوع مسیح نے پطرس اور اس کے ساتھیوں سے کہا کہ میرے پیچھے ہو لو تو فوراً اُنہوں نے اپنی کشتیوں اور جالوں کو خیرباد کہہ دیا۔ ان شاگردوں میں کچھ ایسے بھی تھھے جن پر اُن کے دوستوں، عزیزوں کی کفالت کی ذمہ داری عئد ہوتی تھی مگر جب اُنہیں خُداوند یسوع مسیحغ کی دعوت ملی تو اُنہوں نے نہ تو دیر کی اور نہ ہی پوچھاSKC 353.2

    “کہ میں کس طرح گزر بسر کروں گا اور کس طرح اپنے خاندان کو پالوں گا”؟ مگر اُنہوں نے بلاہٹ کو مانا اور بعد میں جب خُدا وند یسوع مسیح نے اُن سے پوچھا؟ جب میں نے تمہیں بٹویاور جھولی اور جوتی بغیر بھیجا تھا کیا تم کسی چیز کے محتاج رہے تھے؟ اُنہوں نے کہا کسی چیز کے نہیں “لوقا35:22۔SKC 353.3

    آج نجات دہندہ ہمیں بلاتا ہے جیسے اُس نے متی، پطرس اور یوحنا کو اپنی خدمت کے لئے بلایا۔ اگر ہمارے دل اُس کی محبت سے سرشار ہیں تو ہمارے ذہنوں میں یہ سوال نہ آئے گا کہ جو کچھ ہم مسیح کی خاطر چھوڑے رہے ہیں اس کا ازالہ کیوں کر ہوگا؟ بلکہ ہم خُدا کے ساتھ ملکر کام کرنے میں خوشی محسوس کریں ۔ اور ہمیں اُس کی محافظت میں کسی طرح کا خوف و خطرہ نہ ہوگا۔ اگر ہم خُدا وند کو اپنی قوت مان لیں گے تو ہمیں اپنی خدمت بے لو اور واضح نظر آئے گی۔ نیز ہماری زندگی سنجیدہ اور پاک ہونے کے علاوہ گندی اور نکمی نیت سے بالاتر ہو گی۔SKC 353.4

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents