Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    بے لوث خدمت میں خوشی

    یادرکھئے گا کہ آپ اپنی محبت کا اظہار نہیں کریں گے برعکس اس کے اپنے اندر ہی چھپائے رکھیں گے تو آپ خوشی نہیں پا سکتے۔ جو لوگ آپ کے آس پاس رہتے ہیں اُنہیں خوش کرنے کا کوئی موقعSKC 255.6

    ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ یارکھئے گا کہ بے لوث خدمت میں ہی خوشی و مسرت مل سکتی ہے۔ جو لوگ خُداوند مسیح میں نئی زندگی بسر کرتے ہیں اُن کے کرداروگفتار سے برداشت اور خود انکاری نمایاں ہوتی ہے۔ جب آپ خُداوند یسوع مسیح کی زندگی بسر کرنے کی تلاش کرتے خود غرضی اور اپنے آپ پر فتح پانے کی سرتوڑ کوشش کرتے اور دوسروں کی ضرورتیں پوری کرنے کا سوچتے ہیں، تو ضرور آپ کو فتح پر فتح نصیب ہو گی۔ یوں آپ دُنیا کے لئے برکت و رحمت کا باعث ہوں گے۔SKC 256.1

    تمام مرد وزن اگر خُداوند یسوع مسیح کی مدد حاصل کریں تو وہ اُس کے مثالی معیار کے اندازہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ جو انسان کا فہم اور ادراک کرنے سے قاصر ہے، خُداوند کا فضل اُن سب کے لئے انجام دے گا جو خود کو اُس کے حوالہ کر دیتے ہیں۔ خُداوند کی پروردگاری دونوں کو اُس بندھن میں متحد کر سکتی ہے جس کی بنیاد آسمان میں پڑی تھی۔SKC 256.2

    محبت محض نرم وملائم اور چاپلوسی کا کلام ہی نہیں۔ آسمانی کارخانہ گو اُسے نرم و نازک تانے بانے سے بُنتا ہے پھر بھی یہ اس قدر مضبوط ہوتا ہے کہ آج تک کوئی بھی زمینی کارخانہ ایسا مضبوط تیار نہیں کر سکا۔ بلکہ محبت کا تانا بانا دُنیا کی آزمائشوں اور مصیبتوں کو خاطر میں نہیں لاتا بلکہ اس کی بدولت ہی دل دل کے ساتھ صبر اور برداشت کرنے والی محبت کے سہنری ریشوں کے ساتھ بندھ جاتا ہے۔SKC 256.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents