Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    والدین کی ذمہ داری

    جن رُوحوں کو خُداوند مسیح نے اپنے خون سے خرید رکھا ہے وہ ان کی بڑی قدر کرتا ہے۔ وہ اس کی محبت کے دعوے دار ہیں۔ وہ اُن کی ایسی حفاظت کرتا ہے جو بیان سے باہر ہے۔ اُس کا دل صرف اُن بچوں کی طرف ہی متوجہ نہیں ہوتا ہے جو نہایت دلکش اور سلیقہ مند ہیں یا جن کی تربیت قابل ستائش ہوئی ہے۔ بلکہ وہ اُن بچوں کی بھی فکر کرتا ہے جو بےپرواہی یا وراثت میں ایسی خصوصیات حاصل کر چکے ہیں جو نا پسندیدہ ہیں۔ بعض والدین یہ محسوس ہی نہیں کرتے کہ بچوں کی سیرت کو بنانے میں اُن کا کتنا حصہ ہے؟ اُن کے پاس اتنی حکمت اور محبت نہیں کہ اپنے بچوں کی غلط کاریوں سے بہ احسن عہدہ براہ ہو سکیں جن کو انہوں نے خود ایسا بنا دیا ہے۔ کیونکہ جو کچھ وہ اب ہیں وہ والدین کا ہی کیا دھرا ہے۔ خداوندیسوع مسیح ایسے بچوں پر بڑی ہمدردی اور رحم سے نظر کرتا ہے۔ وہ معلوم کر لیتا ہے کہ اس کےپیچھے کیا محرکات ہیں؟ SKC 21.3

    مسیحی کار گزار کی یہ ذمہ داری ہے کہ ایسے بگڑے ہوئے بچوں کو مسیح کے قدموں میں لائے۔ وہ بڑی ہوشیاری اور عقلمندی سے اُنہیں اعتماد میں لے کے اُن کا حوصلہ بڑھائے گا۔ اُنہیں بہتر اُمید دلاۓ گا۔ اور مسیح یسوع کے فضل سے اُن میں تبدیلی واقع کرے گا۔ پھر وہ ایسے سلیقہ شعار بچے بن جائیں گے جن کو دیکھ کر کہا جا سکے گا کہ آسمان کی بادشاہی ایسوں ہی کی ہے۔ SKC 22.1

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents